پاسپورٹ کی تجدید کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنیکی ہدایت

پاسپورٹ کی تجدید کی درخواستوں کو  ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(دنیا نیوز) ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنے کی ہدایت کر دی۔

 محمد علی رندھاوا نے تمام زونل ہیڈز کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس کی صدارت کی، جس میں ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کی مجموعی کارکردگی، عوامی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔  اجلاس کے دوران ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ہدایت کی کہ تمام زونل ہیڈز اپنے متعلقہ زونل دفاتر اور ماتحت پاسپورٹ دفاتر کو ماڈل دفاتر میں تبدیل کریں، جہاں صفائی، نظم و ضبط، مناسب ماحول اور پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلیے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ جن درخواست گزاروں نے اپنے پاسپورٹس تاحال وصول نہیں کیے ان سے فوری رابطہ کر کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...