پٹرول 2.20 روپے ، ڈیزل 1.50 روپے فی لٹر سستا

 پٹرول 2.20 روپے ، ڈیزل  1.50 روپے فی لٹر سستا

اسلام آباد(نامہ نگار،دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے اگلے 3روز 10 اگست تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی لٹر پٹرول 329 روپے 82 پیسے سے کم ہو کر 327 روپے 62 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 382 روپے 36 پیسے سے کم ہو کر 380 روپے 86 پیسے کا فی لٹر ہو گیا۔ دوسری طرف وزارت پٹرولیم کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 81 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد لیوی 73 روپے 47 پیسے سے بڑھ کر 74 روپے 28 پیسے مقرر کردی گئی تاہم پٹرول پر لیوی کو 80 روپے لٹر پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...