پی آئی اے کی پاکستان سے سعودی عرب کی پروازیں 18گھنٹے تک تاخیر کا شکار

پی آئی اے کی پاکستان سے سعودی عرب کی پروازیں 18گھنٹے تک تاخیر کا شکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی آئی اے کے آپریشنل مسائل کے سبب پاکستان سے سعودی عرب کی 6 پروازیں گزشتہ روز 18 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں،مدینہ اور جدہ ایئر پورٹس پر نجی ایئر لائن کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 اسلام آبادسے مدینہ کی پرواز ساڑھے 17 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہے ۔مدینہ سے اسلام آبادکی پرواز رات 2 بجے شیڈول تھی جس کی شام 5 بجے آمد متوقع تھی جبکہ لاہور سے مدینہ ، ملتان سے جدہ اورمدینہ کی پروازوں میں 18 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ مدینہ سے لاہور کی پرواز گزشتہ روز دن ڈھائی بجے شیڈول تھی جس کی اب آج صبح 8 بجے آمد متوقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...