مضبوط پارلیمان خوشحال پاکستان کی بنیاد:چیئرمین سینیٹ، سپیکر

مضبوط پارلیمان خوشحال پاکستان کی بنیاد:چیئرمین سینیٹ، سپیکر

سیاسی قوتیں برداشت اور اتفاقِ رائے کی پارلیمانی روایات کو فروغ دیں، یوسف رضا گیلانی دستور ساز اسمبلی کا قیام ملکی پارلیمانی تاریخ کا تاریخی سنگِ میل:ایاز صادق، سالگرہ پر پیغام

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،نامہ نگار ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے مضبوط پارلیمان مضبوط وفاق اور مستحکم و خوشحال پاکستان کی بنیاد ہے ، 10 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس نے پاکستان کے پارلیمانی سفر کا آغاز کیا اور یہ بانیانِ پاکستان کی جمہوری امنگوں کا تاریخی اظہار تھا۔ دستور ساز اسمبلی کے قیام کی 79 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور مضبوط پارلیمانی ادارے قومی یکجہتی، سیاسی استحکام، پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ وسیع تر قومی مفاد میں برداشت، باہمی احترام، مکالمے اور اتفاقِ رائے کی پارلیمانی روایات کو فروغ دیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ دستور ساز اسمبلی کا قیام پاکستان کی قومی و پارلیمانی تاریخ کا ایک تاریخی سنگِ میل تھا جس نے ملک میں آئینی، جمہوری اور پارلیمانی نظام کی مضبوط بنیاد رکھی۔ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پارلیمانی روایات کا فروغ، قومی یکجہتی، ملکی استحکام، پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے ۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ دستور ساز اسمبلی کے قیام کی سالگرہ بانیانِ پاکستان کے جمہوری وژن، آئینی اصولوں اور عوامی خدمت کے عزم کی تجدید کا دن ہے ۔ پارلیمان وفاق کی علامت، قومی وحدت کا مظہر اور عوام کی اجتماعی آواز ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...