سینیٹ کابینہ کمیٹی ،قومی اسمبلی کی صحت کمیٹی کے اجلاس آج ہونگے

سینیٹ کابینہ کمیٹی ،قومی اسمبلی کی  صحت کمیٹی کے اجلاس آج ہونگے

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس آج سوموار کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے کمیٹی روم نمبر 4 میں منعقد ہوگا۔

 اجلاس میں اوگرا کے چیئرمین، کسٹمز اور متعلقہ لاء انفورسمنٹ ایجنسیز ،بلوچستان میں ایل پی جی بوسروں پر دہشت گردانہ حملوں، قومی سطح پر ایل پی جی کی سپلائی اور قیمتوں پر ان کے اثرات، کمزور راستوں کے لیے حفاظتی اقدامات، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور محفوظ و بلا رکاوٹ ایل پی جی کی نقل و حمل کے لیے وقت کی پابندی والا منصوبہ پیش کریں گے ، اجلاس میں اوگرا کے چیئرمین کسٹمز بورڈ سے بند شدہ (بانڈڈ) پٹرولیم مصنوعات کی مبینہ غیر قانونی منتقلی/فروخت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔علاوہ ازیںقومی اسمبلی کی صحت کمیٹی کا اجلاس آج سوموار کو ہوگا ،اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے ایم ڈی کیٹ 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے پی ایم ڈی سی اور متعلقہ یونیورسٹیوں/کالجوں کے وائس چانسلرز کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے نتائج پر بحث کی جائے گی ، کمیٹی پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی فیس سٹرکچر کا بھی جائزہ لے گی، خاص طور پر ان کالجوں کی ٹیوشن فیس جو 18 لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک ہے ، اس کی وجوہات اور متعلقہ کالجوں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ رپورٹس پر بات ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...