جی پی فنڈ کٹوتی پر نظرثانی، گریڈ 1سے 22 تک نئی شرح مقرر

جی پی فنڈ کٹوتی پر نظرثانی، گریڈ  1سے 22 تک نئی شرح مقرر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت خزانہ نے بنیادی تنخواہ سکیل 2026 کے نفاذ کے بعد جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) میں ماہانہ کٹوتی پر نظرثانی کرتے ہوئے گریڈ ایک سے 22 تک وفاقی ملازمین کے لیے نئی شرح مقرر کردی۔

نئی شرح کے تحت گریڈ ایک کے ملازمین سے کم از کم 722 روپے جبکہ گریڈ 22 کے ملازمین سے ماہانہ 17 ہزار 605 روپے جی پی فنڈ کی مد میں وصول کیے جائیں گے ۔وزارت خزانہ کے مطابق اوسط بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر جی پی فنڈ کی کٹوتی گریڈ ایک کے لیے تین فیصد، گریڈ دو سے 11 تک پانچ فیصد جبکہ گریڈ 12 سے 22 تک آٹھ فیصد کے حساب سے مقرر کی گئی ہے ۔وزارت خزانہ کے مطابق جی پی فنڈ میں ماہانہ رکنیت کی نئی شرح ملازمین کی نظرثانی شدہ بنیادی تنخواہوں کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہے ۔ گریڈ ایک کے لیے کم از کم بنیادی تنخواہ 16 ہزار 280، زیادہ سے زیادہ 31 ہزار 880 اور اوسط 24 ہزار 80 روپے ہے جبکہ ماہانہ جی پی فنڈ کٹوتی 722 روپے مقرر کی گئی ہے ۔گریڈ دو کے لیے کم از کم بنیادی تنخواہ 16 ہزار 600، زیادہ سے زیادہ 34 ہزار 300 اور اوسط 25 ہزار 450 روپے ہے جس پر ماہانہ کٹوتی 1273 روپے ہوگی۔ گریڈ تین کے لیے کم از کم تنخواہ 17 ہزار 130، زیادہ سے زیادہ 38 ہزار 130 اور اوسط 27 ہزار 630 روپے ہے جبکہ ماہانہ کٹوتی 1382 روپے مقرر کی گئی ہے۔

گریڈ چار میں کم از کم بنیادی تنخواہ 17 ہزار 650، زیادہ سے زیادہ 41 ہزار 650 اور اوسط 29 ہزار 650 روپے ہے جس کے لیے ماہانہ کٹوتی 1483 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ گریڈ پانچ کے لیے 1598 روپے ، گریڈ چھ کے لیے 1704 روپے ، گریڈ سات کے لیے 1805 روپے اور گریڈ آٹھ کے لیے 1922 روپے ماہانہ جی پی فنڈ کٹوتی مقرر کی گئی ہے ۔گریڈ نو کے ملازمین سے ماہانہ 2032 روپے ، گریڈ 10 سے 2157 روپے ، گریڈ 11 سے 2306 روپے جبکہ گریڈ 12 سے 3964 روپے جی پی فنڈ کی مد میں وصول کیے جائیں گے ۔گریڈ 13 کے لیے ماہانہ کٹوتی 4290 روپے ، گریڈ 14 کے لیے 4673 روپے ، گریڈ 15 کے لیے 5154 روپے اور گریڈ 16 کے لیے 5962 روپے مقرر کی گئی ہے ۔گریڈ 17 کے ملازمین کے لیے کم از کم بنیادی تنخواہ 54 ہزار 140، زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 36 ہزار 340 اور اوسط 95 ہزار 240 روپے ہے جبکہ ماہانہ جی پی فنڈ کٹوتی 7619 روپے ہوگی۔

گریڈ 18 میں کم از کم تنخواہ 68 ہزار 330، زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 70 ہزار 730 اور اوسط ایک لاکھ 19 ہزار 530 روپے ہے جبکہ ماہانہ کٹوتی 9562 روپے مقرر کی گئی ہے ۔گریڈ 19 کے لیے کم از کم بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 5 ہزار 510، زیادہ سے زیادہ دو لاکھ 14 ہزار 510 اور اوسط ایک لاکھ 60 ہزار 10 روپے ہے ، جبکہ ماہانہ جی پی فنڈ کٹوتی 11 ہزار 801 روپے ہوگی۔گریڈ 20 کی کم از کم تنخواہ ایک لاکھ 23 ہزار 90، زیادہ سے زیادہ دو لاکھ 35 ہزار 650 اور اوسط ایک لاکھ 79 ہزار 370 روپے ہے جس کے لیے ماہانہ کٹوتی 14 ہزار 350 روپے مقرر کی گئی ہے ۔گریڈ 21 میں کم از کم تنخواہ ایک لاکھ 36 ہزار 680، زیادہ سے زیادہ دو لاکھ 61 ہزار 560 اور اوسط ایک لاکھ 99 ہزار 120 روپے ہے ، جبکہ ماہانہ کٹوتی 15 ہزار 930 روپے ہوگی۔گریڈ 22 کے ملازمین کے لیے کم از کم بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 46 ہزار 770، زیادہ سے زیادہ دو لاکھ 93 ہزار 350 اور اوسط دو لاکھ 20 ہزار 60 روپے مقرر ہے جس کے مطابق ماہانہ جی پی فنڈ کٹوتی 17 ہزار 605 روپے ہوگی۔احکامات کے مطابق نئے پے سکیلز 2026 کے تحت ملازمین کی تنخواہوں سے جی پی فنڈ کی نئی شرح کے مطابق کٹوتی اگست کی تنخواہ سے کی جائے گی اور یہ رقم یکم ستمبر 2026 کو قابل ادائیگی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...