فراڈ سے قانونی حق حاصل نہیں کیا جا سکتا:سپریم کورٹ
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)ذہنی معذور متوفی اللہ دتہ کا جعلی نکاح نامہ کالعدم قرار،جعلی نکاح نامے کی بنیاد پر جائیداد ہتھیانے کی اپیل خارج کر دی گئی۔
جسٹس عرفان سعادت نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا سپریم کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے فیصلے برقرار رکھے ۔ سپریم کورٹ کے مطابق فراڈ اور جعل سازی سے کوئی قانونی حق حاصل نہیں کیا جا سکتا،پینسٹھ سالہ ذہنی معذور شخص کے نکاح کا دعویٰ عدالت میں ثابت نہیں ہو سکا۔جعلی نکاح نامے کے ذریعے کروڑوں روپے کی زرعی زمین ہتھیانے کی کوشش کی گئی،سرور مائی کا اللہ دتہ سے نکاح کا دعویٰ مسترد کیا جاتا ہے ،بلاول کو اللہ دتہ کا بیٹا ثابت کرنے کا دعویٰ بھی ثابت نہیں ہو سکا،قبر کی درست نشاندہی نہ ہونے سے ڈی این اے ٹیسٹ بھی نہیں ہو سکا،سپریم کورٹ نے کہا ہے قبر کی شناخت نہ ہونے کے باعث متوفی اللہ دتہ کے ڈی این اے نمونے حاصل نہ کیے جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments