فوری انصاف کیلئے ضابطہ فوجداری میں اصلاحات، 9 رکنی کمیٹی تشکیل

فوری انصاف کیلئے ضابطہ فوجداری میں اصلاحات، 9 رکنی کمیٹی تشکیل

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ناصر چوہان کنوینر ہونگے ،جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر) ایڈووکیٹ جنرل پنجا ب بیرسٹر ظفر اللہ خان نے فوری اور تیز ترین انصاف کی فراہمی کے لیے ضابطہ فوجداری 1898ء میں اصلاحا تی ترامیم کی تیاری کے سلسلے میں 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ناصر چوہان کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مدثر نوید چٹھہ، خالدہ پروین، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ ستار ساحل، شاہد نواب چیمہ، محمد یار گوندل، سینئر کنسلٹنٹ محمد عادل چٹھہ، حمزہ ارشد اور احسن اشرف کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

کمیٹی کو ضابطہ فوجداری 1898ء کا تفصیلی جائزہ لینے اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحاتی ترامیم تجویز کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ کمیٹی فوجداری مقدمات کے طریقہ کار، انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں اور مقدمات کے جلد فیصلوں میں معاون قانونی اصلاحات کا بھی جائزہ لے گی۔کمیٹی کو اصلاحاتی تجاویز مرتب کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فوجداری نظام انصاف میں بہتری لانے اور سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جاسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...