ایشیا ء میں آرگینک کاشتکاروں کی تعداد 27 لاکھ سے متجاوز

  ایشیا ء میں آرگینک کاشتکاروں  کی تعداد 27 لاکھ سے متجاوز

لاہور(آئی این پی)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ ایشیا ء میں آرگینک فارمنگ سے وابستہ کاشتکاروں کی تعداد 27 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔

عالمی سطح پر معروف تحقیقی اداروں کے نیٹ ورک ایف آئی بی ایل کی رپورٹ کے مطابق ایشیا ء میں 2024 کے دوران 87 لاکھ ہیکٹر سے زائد رقبہ آرگینک مینجمنٹ کے تحت تھا جس میں بھارت تقریباً  39.7 لاکھ اور چین 35.9 لاکھ ہیکٹر کے ساتھ نمایاں رہے ،مطالبہ ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر بیج تیار کرنے والے سرکاری ادارے بیجوں کی تیاری کے مجموعی ہدف میں کم از کم 10فیصد حصہ آرگینک بیجوں کے لئے مختص کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معیاری اور تصدیق شدہ آرگینک بیج دستیاب نہ ہونے کے باعث پاکستان میں کاشتکاروں کو آرگینک زراعت کی طرف منتقل ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...