عمران کی اہلخانہ سے فوری ملاقات ، ذاتی معالجین کو معائنے کی اجازت دی جائے : تحریک انصاف

 عمران کی اہلخانہ سے فوری ملاقات ، ذاتی معالجین کو معائنے کی اجازت دی جائے : تحریک انصاف

بانی کی صحت سے متعلق رپورٹ پر پوری پارٹی کو تشویش، انہیں کچھ ہوا تو موجودہ حکومت ذمہ دار ہوگی:سہیل آفریدی ریلیف نہیں، انصاف مانگ ر ہے اور امید ہے سپریم کورٹ آئینی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیگی:اسد قیصر ،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماؤں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اہلخانہ، ذاتی ڈاکٹروں اور وکلا کی ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر عموماً 110 یا 120 رہتا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق 140/80 ہے ، ذاتی معالجین کو ملاقات اور طبی معائنے کی اجازت دی جائے ، حکومت فوری طور پر اہلخانہ کی ملاقات کرائے ۔ بانی پی ٹی آئی گرفتاری کے وقت فٹ تھے ، اب صحت سے متعلق رپورٹ پر پوری پارٹی کو تشویش ہے ۔ اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو موجودہ حکومت ذمہ دار ہوگی۔ تحریک انصاف ریلیف نہیں، انصاف مانگ رہی ہے اور امید ہے سپریم کورٹ آئینی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

اسدقیصر نے کہا کہ عدالت سے درخواست ہے بانی پی ٹی آئی کو انصاف دیا جائے ، نوازشریف بیمار ہوئے تو ہماری حکومت نے ہسپتال منتقل کیا تھا، اس وقت آئینی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہو رہی ہے ، بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں انصاف دیاجائے ، ہمیں آئینی حقوق نہیں مل رہے ۔بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کرتے ، بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کی تشویش ہماری تشویش ہوتی ہے ، بانی پی ٹی آئی سے 300دن سے ملاقاتیں موجودہیں، ہمارے پاس آزاد ذرائع سے کوئی خبرنہیں آئی کہ بانی کی صحت کیسی ہے ، کل بانی سے اہلخانہ، ڈاکٹرز اور وکلاکی ملاقات کرائی جائے ، ملاقاتیں ہوں گی تو تشویش ختم ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...