ن لیگ اکثریت سے آزادکشمیر میں حکومت بنائیگی:رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (دنیا نیوز،اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اﷲ نے کہا کہ آزادکشمیر کے انتخابات میں ن لیگ کامیاب جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے ،ن لیگ اکثریت سے آزادکشمیر میں حکومت بنائیگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے 14 غربی باغ سے منتخب آزاد امیدوار سردار ساجد اقبال عباسی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، نومنتخب ایم ایل اے سردار ساجد اقبال نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ رانا ثنا اﷲنے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن میں 25 نشستوں پر ن لیگ کو کامیابی ملی ، دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات لگانے کے بجائے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے ، الیکشن کمیشن اور قانون موجود ہیں، آئین و قانون کے مطابق فیصلے کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments