ایس اے پی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنا ئی جا ئے ، اسحاق ڈار
ایس اے پی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، منصوبوں میں مقامی آبادی کو شامل کرنیکی ہدایت
اسلام آباد(وقائع نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام SAPکی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں پروگرام سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کی نشاندہی میں مقامی آبادی کو شامل کیا جائے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنا ئی جا ئے ۔ اجلاس میں بین الصوبائی رابطہ، منصوبہ بندی و ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی، مواصلات اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزرا ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، کابینہ، پاور اور ہاؤسنگ و ورکس کے سیکرٹریز سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments