عمران خان کی بہن نورین نیازی سے ملاقات کروا دی گئی
کانفرنس روم میں صحت کے امور پر گفتگو،عمران،بشریٰ بی بی کی بھی ملاقات ملاقات ہوگئی ؟ صحافی :نورین کاہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ
راولپنڈی(احمد بھٹی)عمران خان کے ساتھ ان کی بہن نورین نیازی کی ملاقات کروا دی گئی،جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں بہن بھائی نے صحت اور دیگر امور پر گفتگو کی، نورین نیازی نے بانی کو سپریم کورٹ کے حکم سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی، ملاقات کے بعد نورین نیازی جیل سے نکل کر داہگل ناکے پر پہنچیں تو ایک صحافی نے نورین نیازی سے سوال کیا کہ کیا ان کی بانی سے ملاقات کروا دی گئی ہے ؟ جس پر نورین نیازی نے اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں۔
بعد ازاں نورین نیازی گاڑی میں موجود رہیں اور علیمہ خان اور ڈاکٹر عظمیٰ کو بھی گاڑی میں بلا لیا ، کچھ دیر بعد قاسم زمان بھی گاڑی میں پہنچ گئے ، جہاں ان کے درمیان ملاقات کے حوالے سے بات چیت جاری رہی،ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل جانے سے پہلے نورین نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کو سپریم کورٹ کے احکامات سے آگاہ کروں گی ،ان کو بتاؤں گی کہ آپ کے لیے پی ٹی آئی کے لوگوں نے کتنی کوششیں کی ہے ، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ واپسی پر میڈیا سے گفتگو کریں گے ، نورین نیازی نے جواب دیا چپ، چپ ، دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بھی ملاقات کرا دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments