ٹی سی پی کو10لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد تیاری کاحکم
اسحاق ڈارکی زیرصدارت اجلاس، گندم کی درآمد کے انتظامات کا جائزہ گندم درآمد کا عمل مکمل شفافیت کیساتھ انجام دیا جائے :نائب وزیراعظم
اسلام آباد (وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم کی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں گندم کی ضروریات اور درآمد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کو 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے لیے ضروری تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کی گئی،نائب وزیراعظم نے کہا حکومت صوبوں کو گندم سمیت ضروری اشیائے خورونوش کی مناسب فراہمی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی،انہوں نے ہدایت کی گندم کی درآمد کا پورا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا جائے اور اس سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطہ اور موثر ہم آہنگی یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments