سپر یم،آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے اعزاز میں استقبالیہ
چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ہاتھ جوڑ کر وکلا کو تالیاں بجانے سے روک دیا
لاہور(کورٹ رپورٹر، نیو زا یجنسیاں )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، جسٹس یحیی آفریدی نے ہاتھ جوڑ کر وکلا کو تالیاں بجانے سے روک دیا،وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی کی دعوت پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس، جسٹس امین الدین خان سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی۔اس موقع پر پیرمسعود چشتی نے چیف جسٹس پاکستان اور آئینی عدالت کے چیف جسٹس کو وکلا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کو فعال رکھنے پر چیف جسٹس یحیی آفریدی کا شکریہ ادا کیا جبکہ آئینی عدالت کے چیف جسٹس سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے آئینی بینچ میں وڈیو لنک کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments