ڈاکٹر ضعیم ضیا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وزارت قومی صحت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔۔۔
وزارت قومی صحت احکامات کے مطابق ڈاکٹر ضعیم ضیا کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ تعینات کیا گیا ہے ، سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر عبدالولی خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیںاسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق گریڈ 20 کے افسر جاوید احمد شیخ کو ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے چیئرمین کا اضافی چارج دے دیا گیا ،اضافی چارج میں 30 جولائی 2026 سے تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے ،سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر و جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ساجد منظور اسدی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments