تیل قیمتیں میں نہیں بدلتا، عملدرآمد کرتا ہوں، وزیرِ پٹرولیم

 تیل قیمتیں میں نہیں بدلتا، عملدرآمد کرتا ہوں، وزیرِ پٹرولیم

محبت یا نفرت اہم نہیں، اصل اہمیت آج کے فیصلوں سے مستقبل میں حاصل نتائج کی ہے طویل مدتی توانائی سکیورٹی یقینی بنانا ضروری،علی پرویز،انرجی کانفرنس سے خطاب

 اسلام آباد(نامہ نگار، آئی این پی )وزیرِپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ تیل قیمتیں میں نہیں بدلتا، صرف عملدرآمد کرتا ہوں ،محبت یا نفرت اہم نہیں، اصل اہمیت آج کے فیصلوں سے مستقبل میں حاصل ہونے والے نتائج کی ہے ۔ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں، توانائی کے شعبہ میں خود کفالت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، پاکستان کی طویل مدتی توانائی سکیورٹی یقینی بنانا ضروری ہے ، آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد طویل المدتی اور میڈیم انرجی پالیسی پر کام کیا، وزیرِ اعظم نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو ہر 2 ماہ بعد توانائی کی صورتِ حال کا جائزہ لیتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والے کہتے ہیں روز قیمتیں بدلتا ہوں، میں قیمتیں نہیں بدلتا، عالمی مارکیٹ میں ہر جمعے کو قیمتیں تبدیل نہیں ہوتیں۔

علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ مجھے کتنی محبت یا نفرت سے نوازا جاتا ہے ، فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ آج کے ان فیصلوں سے مستقبل میں کیا حاصل ہو گا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، توانائی میں خود کفالت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں میں نمایاں کمی لائی گئی ہے ، توانائی شعبے کے تمام حصوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے ۔مسلسل بھاری ٹیکسز اور مالی مداخلتیں کی جاتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے تحفظ کے لیے اپ سٹریم ایکسپلوریشن میں سرمایہ کاری کو پالیسی کے تسلسل اور درمیانی مدت کی واضح سمت فراہم کرنا ضروری ہے ، ریفائنری پالیسی موجود ہے اور سیکرٹری پٹرولیم تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں، اس حوالے سے دستخط کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...