مریم نواز کا ملتان میں جلد الیکٹرک بس سروس چلانے کا اعلان

مریم نواز کا ملتان میں جلد الیکٹرک بس سروس چلانے کا اعلان

ملتان میں سیاحتی حب بننے کا پوٹینشل موجود، ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولتیں دینا، ٹریفک کا نظام بہتر بنانا ایم پی ایز سے ملاقات پر شجرکاری مہم اورترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت، پرامن معاشرے کیلئے کردار ادا کریں:وزیر اعلیٰ

 لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔محمدسلمان، نازک کریم اور ملک لعل محمد سے سیاسی صورتحال، عوامی منصوبوں اور حلقوں کے مسائل حل پر بات چیت ہوئی۔ ارکان اسمبلی نے ملتان وہاڑی دو رویہ روڈ کی تعمیر پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیااور ملتان کی بیوٹیفکیشن اور گلگشت برانڈ روڈ کی تعمیر و بحالی پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے ملتان شہر میں جلد الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان کیااورارکان صوبائی اسمبلی کو ملتان کی شہری آبادی اور دیہات میں شجرکاری مہم چلانے اور ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔

ارکان اسمبلی نے کہا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اپ گریڈیشن قابل تحسین ہے ۔مریم نواز نے کہاتاریخی شہر ملتان میں سیاحتی حب بننے کا پوٹینشل موجود ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرنا اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے ۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت دیگر تاریخی مقامات پر بحالی کیلئے اربوں روپے سے پراجیکٹ شروع کیے ہیں۔دریں اثناوزیر اعلیٰ مریم نواز نے مذہبی بنیادوں پر تشدد کا شکار ہونے والے افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کوئی بھی مذہب تشدد کی تر غیب نہیں دیتا ۔مذہب اور عقائد کی بنیاد پر تشدد قابل مذمت عمل ہے ۔مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جارہا ہے، بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا اسکی مثال ہے۔

دہائیوں سے کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مذہبی عقائد کی بنیاد پر تشدد کیا جا رہا ہے ۔مریم نوازنے کہا پاکستان ہر مذہب اور عقیدے کے ماننے والوں کو برابر کا احترام دیتا ہے ۔ سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ مختلف مذاہب کی نمائندگی ہے ، سب پاکستانی ہیں، کوئی تفریق نہیں ۔ اقلیتوں پر اٹھنے والے ہاتھوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا ہے ۔حکومت مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ، مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تعصب یا تشدد کو روکنا ہوگا ۔ معاشرے میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں ۔ عقیدے اور مذہب کی بنیاد پر تشدد و نفرت کا نشانہ بننے والے ہر مظلوم کیساتھ ہیں اور رہیں گے ۔ تشدد اور تعصب کیخلاف کھڑے ہوں،پُرامن اور محفوظ معاشرے کیلئے کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...