وزیراعلیٰ پنجاب سے سلمان نعیم کی ملاقات،اہم منصوبوں کی منظوری
ملتان(لیڈی رپورٹر)صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 218 سے رکن صوبائی اسمبلی محمد سلمان نعیم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملتان شہر اور بالخصوص حلقہ پی پی 218 میں عوامی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں اور تعلیم و ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے نتیجے میں ملتان کے لئے متعدد اہم منصوبوں کی منظوری عمل میں آئی۔ جن میں بی سی جی چوک سے ڈبل پھاٹک تک سڑک کو کشادہ/کھلا کرنے کے منصوبے کی منظوری شامل ہے ، جس سے اس اہم شاہراہ پر ٹریفک کے مسائل میں کمی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔مری حادثہ متاثرین کے لئے ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی گئی، جو متاثرہ خاندانوں کے لئے حکومت کی جانب سے ایک اہم اقدام ہے ۔فیضِ عام سکول کے علاوہ مزید 7 سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی، جس سے علاقے میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ملتان کے لئے 43 گرین بسوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی، جن کی آمد سے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں مزید بہتری متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments