پنجاب میں ٹاسک مل گیا

پنجاب میں ٹاسک مل گیا

لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کو فعال کرنے کیلئے فریال تالپور کو میدان میں اتار دیا۔

بتایا گیا ہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنی بہن فریال تالپور کو ابتدائی مرحلے میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیا ہے جس کے بعد فریال تالپور نے پنجاب میں بھرپور سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ فریال تالپور نے گزشتہ 4 روز میں پیپلزپارٹی وسطی اور جنوبی پنجاب کی تنظیموں سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقاتیں کی ہیں۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ،جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتالہ اور عبدالقادر شاہین کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ انہوں نے دونوں صوبائی صدور سے پنجاب کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بریفنگ لی۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور نے پارٹی کے دونوں صوبائی سربراہان کو ہدایت کی کہ اس سال کے آخر میں پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے اور اس سلسلہ میں ہر بلدیاتی حلقے میں امیدوار کھڑے کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...