سیاسی قوتیں مسائل حل کریں
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، آئین کی بالادستی، وفاقی اکائیوں کے حقوق اور عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔
موجودہ حالات میں سیاسی قوتوں کو محاذ آرائی کے بجائے مفاہمت، برداشت اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دینی چاہیے ۔ وہ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار ممتاز علی چانگ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال،عوامی مسائل اور پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی ایک مضبوط، متحرک اور عوام دوست سیاسی قوت کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے ، پارٹی پالیسی کا بنیادی مقصد عام آدمی کو ریلیف، نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع اور صوبے میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے ۔سردار ممتاز علی چانگ نے کہا پنجاب سمیت ملک بھر میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments