پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا مشترکہ حکمت عملی کیلئے کمیٹی بنانیکا فیصلہ
اسلام آباد (دنیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف)نے پارلیمان میں مشترکہ اپوزیشن کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے ارکان شامل ہوں گے ، جبکہ دونوں جماعتیں کمیٹی کیلئے اپنے نام مرکزی قائدین کو فراہم کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی پارلیمانی امور، قانون سازی اور حکومت کو پارلیمان کے اندر مؤثر انداز میں ٹف ٹائم دینے سے متعلق تجاویز مرتب کرے گی، کمیٹی کو اجلاس کے بائیکاٹ سمیت اہم پارلیمانی فیصلوں کے حوالے سے اختیارات بھی حاصل ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے ارکان کمیٹی کی جانب سے طے کی جانے والی حکمت عملی اور ہدایات پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے ۔مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ گزشتہ شب اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں پارلیمان کے اندر حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments