اسلام آبادبلدیاتی حلقہ بندیوں کاشیڈول تبدیل،دسمبرتک الیکشن

اسلام آبادبلدیاتی حلقہ بندیوں کاشیڈول تبدیل،دسمبرتک الیکشن

اسلام آباد (ایس ایم زمان )وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد دسمبر تک ہونے کا امکان ہے ، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔۔۔

 الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کرنے سمیت اعتراضات اور حتمی فہرست کی اشاعت کی نئی تاریخیں مقرر کر دی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 اگست 2026 کو جاری کی جائے گی، جس کے بعد متعلقہ ووٹرز 28 اگست سے 17 ستمبر تک حلقہ بندی اتھارٹی کے سامنے اعتراضات جمع کرا سکیں گے ۔الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول کے مطابق حلقہ بندی اتھارٹی اعتراضات پر 2 اکتوبر 2026 تک فیصلہ کرے گی، جبکہ اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹی کو 9 اکتوبر تک آگاہ کرے گی، نئے شیڈول کے تحت اسلام آباد کی یونین کونسلوں اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 14 اکتوبر 2026 کو فارم 9 پر شائع کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...