فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز توسیع

فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز توسیع

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روزہ توسیع کردی۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمہ کو عدالت پیش کیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا چالان تیاری کے مراحل میں ہے، عدالت جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرے ،عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرلیا اور ملزمہ فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...