سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
ماسکو: (ویب ڈیسک) وال سٹریٹ جرنل کے مطابق سی آئی اے چیف جان ریٹکلف نے ماسکو کا دورہ کیا اور روس کو نیٹو پر حملے سے خبردار کیا۔
ترجمان کریملن نے بتایا کہ جان ریٹکلف نے ماسکو میں روسی انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی، سی آئی اے چیف کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات نہیں ہوئی۔
کریملن ترجمان کا کہنا ہے کہ ریٹکلف کے ماسکو مذاکرات سے پیوٹن کو فوری بریفنگ دی گئی، ریٹکلف کے دورے سے قبل امریکی انٹیلی جنس نے روسی خطرے کا جائزہ لیا۔
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن نیٹو کے عزم کو آزمانے کیلئے محدود حملہ کرسکتے ہیں، روس سائبر حملے یا محدود زمینی کارروائی کے ذریعے نیٹو کو آزما سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments