مشرق وسطیٰ کی جنگ: دنیا بھر میں انسانی امداد کی لاگت بڑھ گئی
نیویارک: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث دنیا بھر میں انسانی امداد کی لاگت بڑھ گئی۔
عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے نے انسانی امداد کی ترسیل مہنگی کردی جس سے دنیا بھر میں 15 لاکھ بچوں کے لیے زندگی بچانے والی امداد متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فروری میں ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے آغاز اور آبنائے ہرمز سے تیل و گیس کی ترسیل متاثر ہونے کے بعد خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2026ء کے لئے اوسط قیمت 60 ڈالر فی بیرل متوقع تھی جو اپریل کے آخر تک 126 ڈالر تک پہنچ گئی اور اب 90 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔
تنظیم کے تخمینے کے مطابق بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باعث اشیائے ضروریہ، سامان اور لاجسٹکس پر 13 ملین ڈالر اضافی خرچ ہوئے جو 15 لاکھ بچوں تک امداد پہنچانے کے لیے استعمال ہو سکتے تھے۔
تنظیم نے مزید بتایا کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں نے پہلے ہی محدود انسانی امدادی بجٹ پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے جس کے نتیجے میں خوراک، ادویات، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے لئے دستیاب رقم کم ہو رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments