کمیٹیاں تشکیل ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ وکلا کے اندراج کی فٹنس سرٹیفکیٹ کمیٹی کی سربراہ ہونگی
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، چیف جسٹس عالیہ نیلم سپریم کورٹ میں وکلاء کے اندراج کی فٹنس سرٹیفکیٹ کمیٹی کی سربراہ ہونگی۔۔۔
جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس صداقت علی خان فٹنس سرٹیفکیٹ کمیٹی کے رکن مقرر کئے گئے، نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ شامل ہیں ،جسٹس سید شہباز علی رضوی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی جج ہوں گے ۔سابق ججز کے لیے جسٹس چودھری محمد اقبال رابطہ جج مقرر کئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments