ایف سی بلوچستان سینٹرخضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

 ایف سی بلوچستان سینٹرخضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)ٹریننگ سینٹرخضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، 1422 ریکروٹس تربیت مکمل کرکے پاس آؤٹ ہو ئے ۔

مہمان خصوصی کمانڈنٹ خضدارتھے ، تقریب میں مقامی عمائدین، سول وعسکری حکام اورطلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،کمانڈنٹ خضدارنے تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس کومبارکباد دی ۔ ریکروٹس نے اپنی تربیت اورمہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا، اختتام پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹ محمد طاہرکوآئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...