پاکستان، ازبکستان میں توانائی تعاون کے وسیع امکانات ، اویس لغاری

پاکستان، ازبکستان میں توانائی تعاون کے وسیع امکانات ، اویس لغاری

بجلی کی ترسیل، پن بجلی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے ، وفاقی وزیر مئی 2027 میں سفارتی تعلقات کی 35ویں سالگرہ منائینگے ، تقریب سے خطاب

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ دونوں ممالک بجلی کی ترسیل، قابل تجدید توانائی، پن بجلی، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔بدھ کو ازبکستان کے 35ویں یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی میں تعاون دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری اور علاقائی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔اویس لغاری نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف، حکومت اور عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ازبکستان کے لیے امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان اور ازبکستان مئی 2027 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 35ویں سالگرہ منائیں گے ۔ اویس لغاری نے کہا کہ دعا ہے پاکستان اور ازبکستان کی دوستی اور دیرینہ تعلقات آنے والی نسلوں تک قائم و دائم رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...