پاکستان بھر کے شہریوں نے نئے صوبوں کی حمایت کر دی

پاکستان بھر کے شہریوں نے نئے صوبوں کی حمایت کر دی

چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام سے مسائل حل ،ترقی کی رفتار تیز ہو گی کوئٹہ جانے کے بجا ئے ہمیں خدمات مقامی سطح پر میسر آ ئیں گی ، اہل گوادر

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان بھر کے شہریوں نے وسائل کی منصفانہ تقسیم، بہتر طرز حکمرانی اور عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے نئے صوبوں اور چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کر دی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے دور دراز علاقوں میں حکومتی رسائی بہتر، بنیادی سہولیات کی فراہمی آسان اور ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے گا، نئے صوبوں کا قیام ایک اہم اقدام ثابت ہو سکتا ہے جس سے عوام کو انصاف کی بہتر فراہمی اور تمام علاقوں میں یکساں ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ شہریوں نے کہا کہ چھوٹے صوبے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوں گے ۔ عوامی فلاح و بہبود کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔گوادر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ معمول کے کئی سرکاری اور انتظامی امور کے لیے ہمیں کوئٹہ کا رخ کرنا پڑتا ہے ، نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے مختلف سرکاری سہولیات اور خدمات اپنے علاقے میں ہی میسر آ سکیں گی ۔شہریوں کے مطابق نئے انتظامی یونٹس سے مقامی سطح پر انتظامی امور بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے میں بھی معاونت حاصل ہو سکتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...