یوم آزادی پر ویتنام صدر کو مبارکباد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ویت نام کے صدر ٹولام اور ویت نام کے عوام کو 81 ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
صدر مملکت نے اپنے تہنیتی خط میں کہا کہ 1945ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ویت نام نے سیاسی، معاشی اور سماجی شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے ، پاکستان ویت نام کے ساتھ اپنے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان اور ویت نام اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منائیں گے ، انہوں نے صدر ٹو لام کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments