پہلا آپشن 160 اضلاع میں با اختیار مقامی حکومتیں، دوسرا نئے صوبوں کا قیام:احسن اقبال
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ہمیں انسانی وسائل اور سماجی شعبوں میں نہایت تیز رفتاری سے اپنی کمزوری پہ قابو پانا ہے۔
گزشتہ پندرہ برسوں کے دوران پاکستان کے بیشتر سماجی اور انسانی وسائل کے اشاریے مسلسل تنزلی کا شکار ہیں جن میں نمایاں بہتری کے بغیر ہماری ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہو سکتے ۔ہماری سماجی شعبہ میں ناقص کارکردگی کی بڑی وجہ 18ویں ترمیم کے بعد نچلی سطح تک اختیارات اور وسائل کی منتقلی نہ ہونا اور صوبائی سطح پہ اختیارات کی مرکزیت ہے ۔اس حوالے سے ملک کے پاس دو آپشن ہیں پہلا آپشن 160 اضلاع میں با اختیار مقامی حکومتیں قائم کرنا یا پھر اتفاق رائے سے 12 یا 15 نئے صوبوں کا قیام ہے چونکہ 26 کروڑ کی آبادی سے موجودہ انتظامی ڈھانچہ اوور لوڈ کا شکار ہو چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments