سندھ بار کونسل کی کانفرنس،صوبے کی وحدت کے تحفظ کیلئے مزاحمت کا اعلان

سندھ بار کونسل کی کانفرنس،صوبے کی وحدت کے تحفظ کیلئے مزاحمت کا اعلان

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ بار کونسل کی کانفرنس میں وکلا نے سندھ کی وحدت کے تحفظ کے لیے بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔

کانفرنس میں صوبے بھر کی مختلف بارز کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس میں سندھ کی وحدت، قانونی و آئینی معاملات اور صوبے کی تقسیم سے متعلق خدشات پر غور کیا گیا۔ وکلا رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی کسی سازش یا اقدام کی صورت میں بھرپور مزاحمت کریں گے، سندھ کی وحدت کے تحفظ کی مہم کراچی سے شروع کرکے پورے سندھ تک پھیلائی جائے گی، جب تک ایک بھی وکیل زندہ ہے سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ کانفرنس سے خطاب میں وکلا رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان صرف پنجاب نہیں، سندھ کے ہر مسئلے پر احتجاج کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...