ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے زمین کی نشاندہی بھی مکمل

 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے زمین کی نشاندہی بھی مکمل

پی آئی سی پی کے تمام ترقیاتی اہداف مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ورلڈ بینک کے ٹیکنیکل مشن نے پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود سے ملاقات کی، جس میں پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، پروگرام کی پیش رفت اور آئندہ کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں شہری انفراسٹرکچر، واٹر سپلائی، ڈرینیج، ویسٹ واٹر مینجمنٹ اور میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم ڈی پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی سید زاہد عزیز نے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے مختلف اجزا، جاری منصوبوں اور آئندہ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی سی پی کے تحت شہری ترقیاتی فریم ورک پر کام جاری ہے اور مختلف منصوبوں پر پیش رفت تسلی بخش ہے ۔ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے قیام کے لیے زمین کی نشاندہی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود نے ہدایت کی کہ پی آئی سی پی کے تمام ترقیاتی اہداف مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں اور منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار اور معیار کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...