ادویہ لائسنسنگ، آن لائن رجسٹریشن نظام متعارف کرانیکا فیصلہ

 ادویہ لائسنسنگ، آن لائن رجسٹریشن نظام متعارف کرانیکا فیصلہ

ڈریپ کے زیر اہتمام نئے نظام پر آگاہی کیلئے تعارفی سیشن منعقد کیا جا ئیگا

اسلام آباد (ایس ایم زمان) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے متبادل ادویہ اور صحت کی مصنوعات کی لائسنسنگ و رجسٹریشن کا نیا آن لائن سسٹم متعا رف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈریپ کے زیراہتمام متبادل ادویات مینوفیکچررز، تاجروں اور برآمدکنند گان کو مذکورہ آن لائن سسٹم کے استعمال کے لیے تعارفی سیشن منعقدکیا جا ئیگا۔ اتھارٹی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم ادویات کی صنعت کے نمائندوں کو ایک انٹرایکٹو سیشن میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے ۔نئے ریگولیٹری نظام کے تحت درخواست کی فائلنگ کے لیے سافٹ ویئر پورٹل تیار کیا گیا ہے جو لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بناتا ہے ۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی صنعت کے لیے لائسنس و رجسٹریشن کو آسان بنانے کیلئے کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...