میڈیکل کالجز میں فائر سیفٹی تربیتی پروگرام نافذ کرنیکا فیصلہ ہاؤس جاب کا حصہ بنایا جائے گا

 میڈیکل کالجز میں فائر سیفٹی  تربیتی پروگرام نافذ کرنیکا فیصلہ  ہاؤس جاب کا حصہ بنایا جائے گا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ہاؤس آفیسرز کے لیے فائر سیفٹی سے متعلق تعلیم اور تربیتی پروگرام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ ہاؤس آفیسرز کے لیے لازمی فائر سیفٹی تربیتی پروگرام کو ان کی ہاؤس جاب کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے تربیت کے مخصوص اوقات مقرر کیے جائیں گے ، جن میں فائر سیفٹی سے آگاہی، ہنگامی فائر ڈرلز، مریضوں کی حفاظت اور آگ لگنے کی صورت میں مناسب انخلا کے طریقہ کار کی تربیت شامل ہوگی۔ ڈاکٹر رضوان تاج نے اس تربیتی پروگرام کو مستقبل میں میڈیکل طلبہ، پوسٹ گریجویٹ طلبہ اور تمام صحت کے شعبے سے وابستہ افراد تک وسعت دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا پی ایم ڈی سی محفوظ اور اعلیٰ معیار کے تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے ، پروگرام کے تحت میڈیکل کالجز اور تدریسی ہسپتالوں میں باقاعدگی سے فائر سیفٹی ڈرلز اور انخلا کی مشقیں کروائی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...