ایل پی جی سرکاری نرخوں سے مہنگی فروخت، شہری پریشان

ایل پی جی سرکاری نرخوں سے مہنگی فروخت، شہری پریشان

اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی 420سے 520روپے فی کلو تک دستیاب

لاہور(آئی این پی )لاہور بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ جاری ہے۔ ایل پی جی کے سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود شہری مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں ،سرکاری طور پر ایل پی جی کی قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہے ، تاہم اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی 420 سے 520 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ۔ شہریوں کااس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک طرف گھروں میں گیس دستیاب نہیں اور دوسری جانب گیس کے بل باقاعدگی سے ادا کرنا پڑ رہے ہیں، گیس کی عدم دستیابی کے باعث مہنگی ایل پی جی خریدنا ان کی مجبوری بن چکا ہے ، مارکیٹ میں کسی بھی جگہ ایل پی جی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں، جس کے باعث انہیں اضافی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے ،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے گھریلو بجٹ شدید متاثر کردیا ہے اور روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے مؤثر کارروائی کی جائے اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...