صدر زرداری کے دوستوں نے کہہ دیا ‘‘گیم از اوور’’ : کنور دلشاد

صدر زرداری کے دوستوں نے  کہہ دیا ‘‘گیم از اوور’’ : کنور دلشاد

اسلام آباد (آئی این پی) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر آصف زرداری کے قریبی دوستوں نے کہا ہے کہ ‘‘گیم از اوور’’۔

ایک انٹرویو میں کنور دلشاد نے صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان حالیہ ملاقات کے حوالے سے ایک سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ صدر آصف زرداری کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ رویہ اور اندازِ گفتگو اب پہلے جیسا نہیں رہا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات میں واضح تبدیلی آئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب ماضی میں ہمیشہ محسن نقوی کو پیار اور شفقت سے مائی ڈیئر سن کہہ کر پکارتے تھے مگر اس مرتبہ جب محسن نقوی ان سے ملنے گئے تو آصف زرداری نے ان سے انتہائی سرد مہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیدھا پوچھا کہ مسٹر محسن کیوں آئے ہو؟، آصف زرداری کے اندازِ گفتگو میں آنے والی اس واضح تبدیلی سے صاف پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے محسن نقوی کی بات اور ان کی آمد کو کوئی خاص اہمیت نہیں دی۔کنور دلشاد نے مزید انکشاف کیا کہ اس ملاقات اور روئیے میں تبدیلی کے بعد انہوں نے جب آصف علی زرداری کے نہایت ہی قریب سمجھے جانے والے اندرونی ذرائع اور دوستوں سے رابطہ کرکے اس معاملے کی حقیقت دریافت کی، تو انہوں نے واضح اور مختصر جواب دیا کہ گیم از اوور۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...