اسلام آباد پولیس،این سی سی آئی اے بھرتیاں درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد پولیس،این سی سی آئی اے بھرتیاں  درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے ) میں بھرتیوں کے خواہشمند افراد کو خوشخبری دیتے ہوئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ درخواستیں اب 14 ستمبر تک جمع کرائی جاسکیں گی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ان ملازمتوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ مرد و خواتین آگے بڑھیں اور قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں دستیاب ملازمتوں کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...