شیخوپورہ:ماں 8ماہ کے بیٹے سمیت نہر میں کودگئی
ریسکیو ٹیم نے 22سالہ لائبہ کو بچالیا، شیرخوار ارمان کی تلاش جاری خاتون شوہر کیساتھ جھگڑوں سے تنگ آکر کیو بی لنک نہر میں کودی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آباد میں گھریلو ناچاقی پر ماں اپنے 8ماہ کے بیٹے سمیت کیوبی لنک نہر میں کودگئی،ر یسکیوٹیموں کی بروقت کارروائی، ماں کو نہرسے نکال لیا، بچے کی تلاش جاری ہے ۔بتایاگیا ہے کہ 22 سالہ لائبہ حمزہ کا شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ روز لائبہ نے اپنے 8ماہ کے بیٹے ارمان کے ساتھ کیوبی لنک نہر میں چھلانگ لگادی۔ ریسکیوون ون ٹو ٹو کی غوطہ خور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لائبہ کو نہر سے نکال لیا جبکہ شیرخوار بچے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
کود گئی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments