وارداتوں میں لاکھوں کانقصان ،2موٹرسائیکلیں بھی چوری

وارداتوں میں لاکھوں کانقصان ،2موٹرسائیکلیں بھی چوری

گارڈن ٹاؤن میں بابر ، ہربنس پورہ میں جنید نواب ٹاؤن میں یاسر کولوٹاگیا مزنگ میں الطاف اور ملت پارک میں راحت نقدی وموبائل سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کولاکھوں کے نقصان کاسامناکرناپڑاہے ۔بتایاگیاہے کہ گارڈن ٹاؤن میں بابر سے 5لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں جنید سے 5لاکھ 25ہزار اور موبائل فون،نواب ٹاؤن میں یاسر سے 4 لاکھ 70ہزار اور موبائل فون،نشترکالونی میں بلال سے 4لاکھ 60ہزار اور موبائل فون، مزنگ میں الطاف سے 4 لاکھ اورموبائل فون،ملت پارک میں راحت علی سے 20 ہزار اور موبائل فون جبکہ نشتر کالونی میں اجمل سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔فیصل ٹاؤن سے عدنان اور مانگامنڈی سے ادریس کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...