کھربوں کی ٹیکس چوری،سمگلنگ،6افسرذمہ دار

کھربوں کی ٹیکس چوری،سمگلنگ،6افسرذمہ دار

قبائلی اضلاع کے نام پر900فیکٹریوں نے رعایت لی،سینیٹ کمیٹی میں رپورٹ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی داخلہ نے گیارہ سو ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری، سمگلنگ کے معاملات پرمرکزی کمیٹی میں رپورٹ  پیش کردی ۔ 6 افسروں کو ذمہ دار ٹھہرایا دیا گیا ، قبائلی اضلاع کے نام پرٹیکس استثنٰی لے کرشہروں کی فیکٹریوں کو فائدہ پہنچایا گیا،900 فیکٹریوں نے رعایت لی اور صرف108کارخانے کسٹمز چھوٹ کا ریکارڈ پیش کرسکے ۔ ایس آر او جاری ہوا اور وسیع پیمانے پر ٹیکس استثنٰی کے سرٹیفکیٹ حاصل کیے گئے ، قبائلی اضلاع کے نام ان فیکٹریوں نے 279 ارب روپے کا گھی خام مال درآمد کیا گیا، 360 ارب کے سگریٹ کا مواد، 215 ارب روپے کا سٹیل، 65 ارب روپے کی قبائلی اضلاع کے عوام چائے پی گئے جبکہ وہاں تو قہوہ چلتا ہے اور بتایا گیا کہ 850 ارب روپے کے ٹیکس استثناکے سرٹیفکیٹ پیش کیے جانے تھے جس میں سے صرف 203 ارب روپے کے ٹیکس استثنا سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے ۔بے نامی فیکٹریاں کام کر رہی ہیں، مینیول سسٹم ہے اور کوئی سٹاک رجسٹر موجود نہیں ہے ۔ علاو ہ ازیں سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ و انسداد منشیات نے ریپ، تیزاب گردی، گھریلو ملازمین کے تحفظ اور ایل پی جی کی غیر مجاز منتقلی سے متعلق اہم فوجداری قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...