71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں افسروں و اہلکاروں کی پروموشنز کا عمل جاری ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں میرٹ اور قواعد و ضوابط پورا اترنے والے 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پروموشن بورڈ اجلاس کا پہلا فیز مکمل ہو گیا ہے جس میں 300 کیسز زیر غور آئے ۔ ترقی پانے والے افسروں میں لاہور کے 7، راولپنڈی 19، ملتان 8، بہاولپور 2، ساہیوال 1، ڈی جی خان 2، گوجرانوالہ 8، گجرات 3، فیصل آباد 11، شیخوپورہ 4 اور سرگودھا کے 6 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسروں کو مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پروموشن بورڈ کے دوسرے فیز کا اجلاس آئندہ چند دنوں میں منعقد ہو گا جس میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے 300 سے زائد مزید کیسز زیر غور آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...