چونیاں:کھیت کے گرد لگائی ننگی تار سے کرنٹ لگنے پر نوجوان جاں بحق

چونیاں:کھیت کے گرد لگائی ننگی تار سے کرنٹ لگنے پر نوجوان جاں بحق

الہ آباد،تلونڈی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)چونیاں کے علاقہ الہ آباد کے نواح میں فصل کو سپرے کرتا نوجوان ملحقہ کھیت کے گرد لگائی گئی بجلی کی ننگی تار سے کرنٹ لگنے پر جاں بحق ہوگیا۔۔

نواحی علاقے اٹاری کرم سنگھ کا رہائشی سہیل نیامت سپرے کرتے مکئی کی فصل کی حفاظت کیلئے کھیت کے گرد لگائی مبینہ ننگی بجلی کی تار سے  چھوگیا۔مبینہ طور پر 11 ہزار وولٹ کی ہائی وولٹیج لائن سے کنڈا لگا کر تار میں بجلی فراہم کی جا رہی تھی، سہیل موقع پر ہی دم توڑ گیا۔تھانہ صدر چونیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر تار لگانے والے زمیندار خالد کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...