گجومتہ روہی نالہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
کاہنہ(نمائندہ دنیا)کاہنہ کے علاقہ گجومتہ روہی نالہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔۔۔
ریسکیو ٹیم نے لاش کو روہی نالے سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانی میں زیادہ دیر رہنے کی وجہ سے لاش ناقابل شناخت ہو چکی ہے ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ اصل حقائق پولیس تفتیش اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments