ٹریفک جام :چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ایمبولینس میں دم توڑ دیا

ٹریفک جام :چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ایمبولینس میں دم توڑ دیا

ہڈیارہ کے نوجوان کوسانپ کے کاٹنے کے بعدلایاجارہاتھا ، باؤ والا کے قریب پھنس گیا نوجوان کی چارماہ قبل شادی ہوئی تھی ،والدین اوربہنوں کی حکومت وانتظامیہ کوبددعائیں

لاہور (کرائم رپورٹر) برکی روڈ پر باؤ والا کے قریب شدید ٹریفک جام کے باعث سانپ کے ڈسے 22 سالہ نوجوان نے ہسپتال پہنچنے سے قبل ایمبولینس میں دم توڑ دیا۔ ہڈیارہ کا رہائشی نوجوان سانپ کے کاٹنے کے بعد علاج کے لیے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ باؤ والا کے قریب ٹریفک جام میں پھنس گیا۔ اہلخانہ کے مطابق نوجوان تقریباً ایک گھنٹہ  ٹریفک میں پھنسا رہا اور بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کے باعث ایمبولینس ہی میں جان کی بازی ہار گیا۔جاں بحق نوجوان چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور چار ماہ قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔ نوجوان کی ہلاکت پر والدین اور بہنیں غم سے نڈھال ہو گئے اور حکومت و انتظامیہ کو ہاتھ اٹھا کر بددعائیں دیتے رہے ۔ اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک جام کی وجوہات کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...