لاہور سمیت پنجاب میں لوڈشیڈنگ جاری، شہری پریشان
شام اور رات کے اوقات میں 2 سے 3 گھنٹے کی غیر علانیہ بجلی بندش مضافاتی علاقوں و دیگر شہروں میں لوڈشیڈنگ 5 گھنٹے سے تجاوز کر گئی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور سمیت پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہر کے مختلف علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں 2 سے 3 گھنٹے کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے مضافاتی علاقوں اور دیگر شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 گھنٹے سے زائد ہے ، جبکہ زیادہ بجلی چوری والے فیڈرز پر 2 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ دن کے اوقات میں شمسی توانائی کے نظام کے باعث بجلی کی طلب میں کمی رہتی ہے ، جس کے باعث شارٹ فال نہ ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی، تاہم شام اور رات کے اوقات میں بجلی کی طلب بڑھتے ہی جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔رات کے اوقات میں بجلی کی طلب بڑھنے سے نظام پر دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے ، جس کے باعث تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر جلنے کی شکایات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ رات کے اوقات میں بجلی کی اوسط طلب 5 ہزار سے 5 ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے ۔بجلی کے نظام پر اضافی بوجھ کے باعث غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ تکنیکی خرابیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments