سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔۔
سابق پولیس سرجن سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹرعائشہ فیض کو سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا سی ٹی ڈی حکام نے عدالت سے ڈاکٹر عائشہ فیض کے ریمانڈ کی درخواست کی جس پر اے ٹی سی کے جج سید علی مبین نے انہیں 3 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔عائشہ فیض کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments