جنگ کے باوجود پاک ایران تجارت جاری، دو ماہ میں 2330 ٹرک تہران گئے

جنگ کے باوجود پاک  ایران تجارت جاری، دو ماہ  میں 2330 ٹرک تہران گئے

اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت جاری رہی۔

 جون اور جولائی 2026 کے دوران پاکستان سے 2330 ٹرک ایران گئے ۔روزنامہ دنیا کو دستیاب وزارت تجارت کی دستاویزات کے مطابق جون اور جولائی کے دوران تقریباً 1209 ٹرک چاول کی برآمدات لے کر گبد بارڈر کے راستے ایران گئے جبکہ تقریباً  1121 ٹرک آم کی برآمدات لے کر تفتان بارڈر کے ذریعے ایران روانہ ہوئے ۔ ایران کو چاول کی برآمدات زیادہ تر گبد جبکہ آم کی برآمدات تفتان بارڈر کراسنگ کے ذریعے کی گئیں۔وزارت تجارت کے مطابق پاکستان ایران کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت بڑھانے اور وسطی ایران کوریڈور کو فعال بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...