حماد کی گرفتاری،ہتھکڑ ی میں پیشی قابل مذمت:پی ٹی آئی رہنما

حماد کی گرفتاری،ہتھکڑ ی میں پیشی قابل مذمت:پی ٹی آئی رہنما

قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی کو حراست میں رکھنا ناقابلِ قبول :اسد قیصر حماد اظہر نے ہی ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے میں کردار ادا کیاتھا:جنید اکبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، پی ٹی آئی پختونخوا کے صدرجنید اکبر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کی گرفتاری اورانہیں ہتھکڑیاں لگا کر، چہرے پر کپڑا ڈال کر عدالت پیش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،انہیں چار روز قبل حراست میں لیا گیا جو آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی اور نظامِ انصاف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔ ‘‘ایکس’’پر اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کسی بھی شہری کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھنا نہ صرف ناقابلِ قبول بلکہ آئینی حقوق کی سنگین پامالی ہے ، حماد اظہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا اور غیرقانونی حراست کسی صورت قبول نہیں، ملک کو انتقامی سیاست کے بجائے آئین، قانون اور انصاف کی حکمرانی کی ضرورت ہے ۔ جنید اکبر نے بھی ‘‘ایکس’’پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ وہی حماد اظہر ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت اور ملک کو FATF کی گرے لسٹ سے نکالنے کے عمل میں اہم کردار ادا کیا، آج انہیں صرف اس جرم کی سزا دی جا رہی ہے کہ انہوں نے مشکل ترین وقت میں عمران خان اور اپنے نظریے سے وفاداری نہیں چھوڑی ، حماد اظہر کا حوصلہ کل بھی بلند تھا اور آئندہ بھی بلند رہے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...